25 اپریل 2022 - 13:29
27رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھر پور اظہار ہمدری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا ہم ملک بھر میں یوم علی کے جلوس عزا و مجلس عزا کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر حکومت اور قانون نافز کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فُل پروف سیکیورٹی انتظامات ملک بھر میں یوم علی پر کئے گئے تھے ہم امید کر تے ہیں کہ کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی اس سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ کوئی بھی ملک دشمن دہشت گرد اپنی مذموم شازش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242